Sunday, 16 January 2022

microwave oven and digital world

 مائیکرو ویو اوون کی صنعت کا خاتمہ، سبزیوں کا استعمال۔

         دیسی دنیا کی طرف واپسی۔ 

۔

👈جاپانی حکومت نے اس سال کے اختتام سے پہلے پہلے ملک بھر میں مائیکرو ویو اوون کو تلف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خاتمہ کی وجہ: ہیروشیما یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے تحقیق کی اور دریافت کیا کہ گزشتہ بیس سال میں  مائیکروویو اون سے نکلنے والی ریڈیائی لہروں نے  اس سے زیادہ نقصان پہنچایا جتنا ستمبر 1945 میں ہیروشیما اور ناگا ساکی پر گرائے گئے امریکی ایٹم بموں نے نقصان پہنچایا تھا۔

👈ماہرین نے دریافت کیا کہ مائیکرو ویو  اوون میں گرم کی گئی خوراک  بہت زیادہ ارتعاش اور تابکاری کی حامل ہوتی ہے۔

”جاپان میں مائیکرو ویو اوون کی تمام فیکٹریاں بند کی جا رہی ہیں“

👈جنوبی کوریا نے مائیکروویو اوون کے تمام کارخانے2022 اور چین نے 2023 تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کاشیرہ کینسر سینٹر میں  کینسر پر منعقدہ کانفرنس میں تجویز کیا گیا ہے کہ

1۔ ریفائن کیا گیا تیل  نہیں

2۔ نہ ہی جانور کا دودھ (سویا ملک تجویز کیا گیا ہے)،

3. غذائی کیوبز ۔۔ نہیں (مرغ یخنی مسالہ کیوبز جیسے میگی وغیرہ)،

4۔ نہ سوڈا(32 چمچ چینی فی لیٹر)،

5۔ ریفائن چینی ۔ ۔ نہیں

6۔ مائیکرو ویو اوون نہیں

7۔ نہ ہی پیدایش سے پہلے میموگرام (چھاتی کا ایکسرے) سوائے ای سی جی کے۔

8۔ نہ ہی انتہائی تنگ زیر جامہ اور پتلونیں۔

11۔ نیم منجمد غذاکو دوبارہ منجمد نہ کریں۔

11 فریج میں رکھی گئی پلاسٹک کی بوتلوں میں ٹھنڈا پانی ہر گز نہ بیئں۔

12۔ حجامت یاغسل کے بعد استعمال شدہ بدبودور کرنے والے مادہ (ڈی آٹورنٹ) سے گریز کریں کیونکہ یہ کینسر کی وجہ بنتے ہیں۔

👈کانفرنس نے آپ کی غذا میں ان اشیاء کو شامل کرنے کی تجویز دی ہے۔

1۔ سبزیاں

2۔چینی کی بجائے مناسب طور پر شہد کا استعمال۔

3۔ پودوں کی لحمیات (گوشت کی بجائے دالیں)۔

4۔ نہار منہ دانت صاف کرنے سے پہلے جسمانی درجہ حرارت کے متوازی نیم گرم پانی کے دو کپ پیئں۔

5۔ خوراک گرم ہو لیکن انتہائی گرم نہ ہو۔

6۔ گھیکوار (ایلوویرا یا کنوارگندل) کا جوس ادرک،اجوائن، لیمن 

7۔ گاجر کا جوس روزانہ

8۔ ٹماٹر ، لہسن پیاز کا کھانے میں استعمال

👈نوٹ: امریکن فزیشنز ایسوسی ایشن نے کینسر کی وجوہات دریافت کی ہیں۔

1۔ پلاسٹک کے پیالوں میں کوئی بھی گرم چیز نہ بیئں۔

2۔ کاغذ یا گتے میں لپٹی یا پلاسٹک کے شاپر میں ڈالی ہوئی کوئی بھی گرم چیزنہ کھائیں۔(مثلا فرائیڈ آلو وغیرہ)

3۔ پلاسٹک یا مائیکروویو پلیٹوں میں ہر گز نہ کھائیں۔

👈نوٹ۔ جب پلاسٹک کو حرارت پہچنتی ہے تو اس سے نکلنے والے کیمیائی مادے 52 اقسام کے کینسر کاباعث بنتے ہیں۔

*آپ کو تمام قسم کے کولڈ ڈرنکس از قسم کولا ، پیپسی، فانٹا اور تمام  مجموعی مشروبات کے پینے سے گریز کرنا چاہیئےکیونکہ کینسر چینی پر پرورش پاتا ہے۔ تازہ انناس کھائیں اور  پائن ایپل مکس سے پرہیز کریں۔ رات 7 بجے کےبعد بھاری غذا ہر گزنہ کھائیں۔

* صبح کے وقت زیادہ پانی بئیں ۔ اور شام کو کم پیئں۔ کھانا کھانے کےفوری بعد لیٹیں یا سوئیں نہیں۔

👈ان معلومات کو اپنے پیاروں تک  پہنچائیں شکریہ

Thursday, 13 January 2022

بانگِ درا مانگی ہے

 رات جی کھول کے پھر میں نے دعا مانگی ہے

اور اک چیز بڑی بیش بہا مانگی ہے


اور وہ چیز نہ دولت، نہ مکاں ہے، نہ محل

تاج مانگا ہے، نہ د ستار و قبا مانگی ہے


نہ تو قدموں کے تلے فرشِ گہر مانگا ہے

اور نہ سر پر کلہِ بالِ ہما مانگی ہے


نہ شریک سفر و زاد سفر مانگا ہے

نہ صدائے جرس و بانگِ درا مانگی ہے


نہ سکندر كی طرح فتح کا پرچم مانگا

اور نہ مانندِ خضر عمرِ بقا مانگی ہے


نہ کوئی عہدہ، نہ کرسی، نہ لقب مانگا ہے

نہ کسی خدمتِ قومی کی جزا مانگی ہے


نہ تو مہمانِ خصوصی کا شرف مانگا ہے

اور نہ محفل میں کہیں صدر کی جا مانگی ہے


مے کدہ مانگا، نہ ساقی، نہ گلستاں، نہ بہار

جام و ساغر نہ مئے ہوشرُبا مانگی ہے


نہ تو منظر کوئی شاداب و حسیں مانگا ہے

نہ صحت بخش کوئی آب و ہوا مانگی ہے


محفلِ عیش نہ سامانِ طرب مانگا ہے

چاندنی رات نہ گھنگور گھٹا مانگی ہے


بانسری مانگی، نہ طاؤس، نہ بربط، نہ رباب

نہ کوئی مطربۂ شیریں نوا مانگی ہے


چین کی نیند، نہ آرام کا پہلو مانگا

بختِ بیدار، نہ تقدیرِ رسا مانگی ہے


نہ تو اشکوں کی فراوانی سے مانگی ہے نجات

اور نہ اپنے مرَض دل کی شفا مانگی ہے


نہ غزل کے لئے آہنگ نیا مانگا ہے

نہ ترنم کی نئی طرزِ ادا مانگی ہے


سن کے حیران ہوئے جاتے ہیں اربابِ چمن

آخرش! کون سی پاگل نے دعا مانگی ہے


آ! ترے کان میں کہہ دوں اے نسیم سحری!

سب سے پیاری مجھے کیا چیز ہے؟ کیا مانگی ہے


وہ سراپائے ستم، جس کا میں دیوانہ ہوں

اس کی زلفوں کے لئے بوئے وفا مانگی ہے

Wednesday, 12 January 2022

چراغ سے چراغ یونہی جلتے ہیں ہیں

  *چراغ سے چراغ یونہی جلتے ہیں* 



جنازے کے ساتھ ساتھ چلتے ہوئے سب لوگ کلمہ پڑھ رہے تھے   جنازہ گاہ ابھی کچھ فاصلے پر تھی ۔ تبھی مجھے اپنے ساتھ چلتے ہوئے شخص کی دھیمی مگر صاف آواز سنائی دی ۔

"یا اللہ ! اسے بے حساب اجر دینا ۔ اللہ ، اسے بے حساب اجر دینا "

وہ بار بار یہی بات دہرا رہا تھا ۔تدفین کے بعد میں نے اس سے پوچھا 

 "مرحوم کا آپ کے ساتھ کیا رشتہ تھا"

بولا ، کچھ بھی نہیں ۔وہ میرا کوئی  بھی نہیں تھا ۔

مطلب ! میں تھوڑا حیران ہوا ۔ کہنے لگا ۔

"میں بہت غریب آدمی ہوں صاحب ! کچھ عرصہ پہلے میری بیوی شدید بیمار ہوگئی ۔ اس کے آپریشن کے لئے لمبی چوڑی رقم کی ضرورت تھی ، جو میرے بس سے باہر تھی ۔ہر طرف سے مایوس ہو کر گاوں کے چوہدری سے اس شرط پر قرض لیا کہ اگر ایک سال کے اندر ادا نہ کر سکا تو وہ اس میں سود کی رقم بھی شامل کرلے گا ۔اس وقت میں ، دکھ اور غم سے نڈھال تھا اور ضرورتمند بھی ۔اس لئے مان گیا ۔ لیکن جلد ہی احسا س ہو گیا کہ اتنی بڑی رقم تو میں کئی سالوں تک ادا نہیں کر سکوں گا ۔یہی دکھ اور غم لئے مسجد میں بیٹھا اللہ سے فریاد کر رہا تھا ۔روروکر اس سے وسیلہ مانگ رہا تھا کہ وہ میری مشکل آسان فرما دے ۔ 

یہ مرحوم قریب ہی بیٹھا نماز پڑھ رہا تھا ۔ اس نے شائد میری آہ وزاری سن لی ، پاس آکر بولا ,

میں ذیادہ امیر تو نہیں ہوں لیکن وعدہ کرتا ہوں کہ اللہ کی رضا کی خاطر تمہارا قرض اتارنے میں تمہاری مدد کرونگا ۔ اور پھر اس نے واقعی اپنا وعدہ پورا کیا ۔ 

اللہ کا فرمان ہے صاحب ! کہ کسی کے قرض کا بوجھ اتارنے والے کو 

اٹھارہ گنا ذیادہ ثواب ملے گا ۔ تو میں اللہ سے دعا کر رہا تھا کہ اسے بغیر گنے ، بے حساب اجر عطا فرمائے ۔ جس نے اللہ کی رضاکی خاطر میری مدد کی ۔ تو کیا میں اس کے لئے بہترین اجر کی دعا نہ کروں ، "

وہ تو اللہ ہے صاحب ! سب کچھ کر سکتا ہے ۔ 

اور میں سوچ رہا تھا ، دوسروں کو نفع دینے والے خود کب گھاٹے میں رہتے ہیں ۔ چراغ سے چراغ یونہی جلتے ہیں۔



اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ

Monday, 10 January 2022

شرافت کا لبادہ

 *‏ایک چڑی اور چڑا شاخ پر بیٹھے تھے*

 *دُور سے ایک انسان آتا دیکھائی دیا۔ چڑی نے چڑے سے کہا کہ اُڑ جاتے ہیں یہ ھمیں مار دے گا۔*

*چڑا کہنے لگا کہ بھلی لوک دیکھو ذرا اسکی دستار پہناؤا شکل سے شرافت ٹپک رھی ھے یہ ھمیں کیوں مارے گا۔*

*جب وہ قریب پہنچا تو تیر کمان نکالی اور چڑا مار دیا*


 ‏

 *چڑی فریاد لےکر بادشاہ وقت کے* *پاس حاضر ھو گئی۔*


*شکاری کو طلب کیا گیا۔ شکاری نے اپنا جرم قبول کر لیا۔ بادشاہ نے چڑی کو سزا کا اختیار دیا کہ جو چایے سزا دے۔*


*چڑی نے کہا کہ اسکو بول دیا جاۓ کہ!!*

*اگر یہ شکاری ھے تو لباس شکاریوں والا پہنے۔*


*شرافت کا لبادہ اتار دے---🌾🌾

*(مولانا رومی)*

microwave oven and digital world

 مائیکرو ویو اوون کی صنعت کا خاتمہ، سبزیوں کا استعمال۔          دیسی دنیا کی طرف واپسی۔  ۔ 👈جاپانی حکومت نے اس سال کے اختتام سے پہلے پہلے م...